• news

2019،ٹی ٹونٹی میںپاکستان کی جانب سے بابراعظم کامیاب ترین بلے باز رہے

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)سال 2019میں ٹی ٹونٹی میںپاکستان کی جانب سے بابراعظم کامیاب ترین بلے باز رہے ۔ انہوںنے10میچوں کی10اننگزمیں41.55کی اوسط سے374رنزبنائے جن میں4نصف سنچریاں بھی شامل ہیں ،ا ن کا زیادہ سے زیادہ انفرادی سکور90ہے۔دوسرے نمبرپرافتخاراحمدنے5میچوں کی5اننگزمیں75کی اوسط سے150رنزبنائے جن میںایک نصف سنچری شامل ہے ان کا زیادہ سے زیادہ انفرادی سکور62ناٹ آؤٹ ہے۔تیسرے نمبرپرعمادوسیم نے10میچوں کی 10 اننگز میں 13.44 کی اوسط سے121رنزبنائے اوران کا زیادہ سے زیادہ انفرادی سکور47 ہے۔چوتھے نمبرپرحارث سہیل نے5میچوں کی 5 اننگز میں 24 کی اوسط سے120رنزبنائے جن میں2 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں ۔پانچویں نمبرپرحسین طلعت نے3میچوں کی 3 اننگز میں 32.66 کی اوسط سے98رنزبنائے جن میںایک نصف سنچری شامل ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن