ریگل سٹی کے زیر اہتمام کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد
لاہور (پ ر) ریگل سٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے بعد رنگا رنگ اختتامی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں حمیرا ارشد سمیت ملک کے نامور فنکاروں نے اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر سی ای او ریگل سٹی شیخ اکبر نے فاتح اور رنر اپ ٹیم میں بالترتیب ڈھائی لاکھ اور ایک لاکھ روپے کے انعامات تقسیم کئے۔ شیخ اکبر نے اپنے رہائشیوں اور ڈیلرز کو خوشخبری دیتے ہوئے بتایا کہ ریگل سٹی آج تک نکالی گئی تمام فائلز فروخت کر چکا ہے اور اب سوسائٹی مزید کوئی فائلز نہیں نکالے گی۔ اب ریگل سٹی میں پلاٹ خریدنے کے خواہشمند انکے ڈیلرز سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اس کامیابی میں انکے ڈیلرز کا کردار اور تعاون بہت اہم تھا۔ انہوں نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اپنے ڈیلرز اور رہائشیوں سے کیے گئے وعدے ہر صورت پورے کریں گے۔