میجرجنرل سعید الزمان جنجوعہ پولوکپ:ماسٹرپینٹس نے باڑیز کو ہرادیا
لاہور (سپورٹس رپورٹر) میجر جنرل سعید الزمان جنجوعہ میموریل پولو کپ 2019ء سپانسرڈ بائی جے ایس بینک کے دوسرے سیمی فائنل میں ماسٹر پینٹس نے باڑیز کو ہرا کر مین فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا جبکہ آرٹیما میڈیکل /بلیک ہارس پینٹس نے پلاٹینم ہومز کو ہرا کر سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سرد موسم میں دوسرا سیمی فائنل کافی گرم اور دلچسپ رہا۔ ماسٹر پینٹس اور باڑیز کی ٹیمیں ہر چکر میں برابر برابر کھیلتی رہیں آخری چکر میں ماسٹر پینٹس نے میچ 7-5 سے جیت لیا۔