• news

قرآنی انسائیکلو پیڈیا طاہر القادری کا منفرد، بہترین علمی کارنامہ: پرویز الٰہی

لاہور (نیوز رپورٹر) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے ڈائریکٹر فارن افیئرز منہاج القرآن انٹرنیشنل جی ایم ملک نے پنجاب اسمبلی میں ملاقات کی جی ایم ملک نے چودھری پرویز الٰہی کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا آٹھ جلدوں پر مشتمل قرآنی انسائیکلوپیڈیا کا تحفہ پیش کیا۔ جی ایم ملک نے سپیکر پنجاب اسمبلی کو بتایا کہ قرآنی انسائیکلو پیڈیا میں بیس ہزار سے زائد موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے۔ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ملت اسلامیہ کیلئے ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی علمی تحقیقی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے قرآنی انسائیکلوپیڈیا کا تحفہ پیش کرنے پر جی ایم ملک کا شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی صحت اور درازی عمر کیلئے دعا کی۔ سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی اور ڈائریکٹر جنرل ریسرچ عنایت اللہ لک بھی موجود تھے۔ بعد ازاں سپیکر پنجاب اسمبلی سے چیئرمین کمیٹی پنجاب اسمبلی میاں شفیع محمد اور سربراہ آواز فاؤنڈیشن ضیاء الرحمٰن کی قیادت میں وفد نے سپیکر چیمبر میں ملاقات کی۔ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ حکومت عوام کے مسائل ترجیجی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ اس موقع پر ضیاء الرحمان نے سپیکر پنجاب سمبلی چودھری پرویز الٰہی کی بطور وزیراعلیٰ پنجاب مفت تعلیم اور کتابوں کے پروگرام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج تک ایسا کوئی دوسرا پروجیکٹ شروع نہیں کیا جا سکا۔ سپیکر نے پنجاب اسمبلی اور آواز فاؤنڈیشن پاکستان کے درمیان ایک ایم او یو کی منظوری دی جس کے تحت صوبائی اسمبلی کے ارکان کو تعلیم صحت اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے قانون سازی اور پالیسی کی آگاہی کی تربیت دی جائے گی۔ اس معاہدہ پر سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی اور آواز فاؤنڈیشن کے سربراہ ضیاء الرحمان نے دستخط کئے۔

ای پیپر-دی نیشن