سٹیٹ بنک نے اے ڈی سی اور او ٹی سی کے ذریعے ٹیکس ادائیگی پر فیس ختم کردی
لاہور( این این آئی )سٹیٹ بینک نے اے ڈی سی اور او ٹی سی کے ذریعے حکومتی ٹیکس کی ادائیگی پر فیس ختم کردی ،یکم جنوری 2020 سے آلٹرنیٹو ڈلیوری چینلز اور اوور دی کائونٹر کے ذریعے حکومتی ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں کی ادائیگی پر فیس ختم کرنے کا اعلان کیا گیاہے۔ اس وقت ٹیکس گزاروں کو اے ڈی سیز کے ذریعے ٹیکسوں کی ادائیگی پر ٹیکس کی رقم کے لحاظ سے فی ٹزانزیکشن دس سے پچاس روپے تک اور او ٹی سی کے ذریعے ادائیگی پر فی ٹرانزیکشن پچاس روپے ادا کرنے ہوتے ہیں۔ یکم جنوری 2020 سے یہ فیس ٹیکس گزاروں کے بجائے اسٹیٹ بینک برداشت کرے گا۔ یہ فیصلہ اسٹیٹ بینک کی ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے اور امکان ہے کہ اس کے نتیجے میں ٹیکس گزاروں کی بڑی تعداد حکومتی ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں کی ڈجیٹل ادائیگی کی طرف آئے گی۔