• news

شاہد خاقان کا اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں پتے کا کامیاب آپریشن

اسلام آباد (نیٹ نیوز) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کا اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں پتے کا کامیاب آپریشن کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی کو آئندہ جمعہ تک ہسپتال میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جمعہ کو معائنے کے بعد شاہد خاقان کو ہسپتال سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ نیب نے جولائی میں شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی کیس میں گرفتار کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن