پیسے کی سیاست نے امریکی جمہوریت کی منافقت بے نقاب کردی، انتخابات امیروں کا کھیل بن گئے: چینی تھنک ٹینک
بیجنگ (اے پی پی) چائنا سوسائٹی فار ہیومن رائٹس اسٹڈیز نے پیسے کی سیاست نے امریکی جمہوریت کی منافقت کو بے نقاب کردیا کے عنوان سے ایک مضمون شائع کیا۔ جس میں بیان کیاگیا ہے کہ پیسے کی سیاست امریکہ میں شدیدسیاسی مخالفت اورمعاشرتی توڑ پھوڑ کی اہم وجہ ہے۔ امریکہ نے بار ہا کہا ہے کہ وہ جمہوریت اور انسانی حقوق کے لحاظ سے ایک ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے۔ لیکن پیسے کی سیاست نے امریکہ کے اس جھوٹ کا بھانڈہ پھوڑ دیا ہے اور امریکہ کے نام نہاد انسانی حقوق کے چہرے کو بے نقاب کردیا ہے۔اس مضمون میں کہا گیا کہ حالیہ برسوں کے دوران امریکہ میں امیر حلقوں کے امریکی سیاست پر اثر میں مزید اضافہ ہواہے۔جبکہ عام لوگوں کا اثر تسلسل سے کم ہورہا ہے۔امریکی سیاست میں پیسہ ہر جگہ استعمال ہورہا ہے۔ پیسے کی سیاست سے امریکہ کے انتخابات امیر وں کا کھیل بن گئے ہیں۔