• news

قیامت خیز سردی، نارنگ منڈی میں 4 افراد ٹھٹھر کر جاں بحق

نارنگ منڈی (نامہ نگار) نارنگ منڈی و گردونواح میں سردی کی شدید لہر سے خاتون سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ نمونیا میں مبتلا بڑی تعداد میں بچے ہسپتال لائے جا رہے ہیں۔ خواتین سمیت بوڑھے بھی نمونیا کا شکار ہو رہے ہیں۔ بعض جگہوں پر پائپوں میں جمع پانی بھی برف میں تبدیل ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔ بتایا جاتا ہے ایک ہی روز مقامی صدر بازار کے دکاندار محمد اقبال کا جوان بیٹا سردی کے باعث ہارٹ اٹیک کا شکار ہو کر جاںبحق ہو گیا۔ منہاج القران کے متحرک عہدیدار میاں اسرار کے والد بھی ہسپتال پہنچنے کے باوجود انتقال کر گئے، جبکہ رقیہ بی بی اور سرحدی علاقہ کا بزرگ اللہ رکھا جاںبحق ہوگئے۔

ای پیپر-دی نیشن