• news

لاڑکانہ سے شکست کھانے والوں کے منہ سے نئے الیکشن کی بات مضحکہ خیز، بے نظیر کے فلسفے کی نفی ہے: فردوس عاشق

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بلاول صاحب، 2020 عوامی خوشحالی اور قومی ترقی کا سال ہوگا، لاڑکانہ کی حالیہ شکست کرپشن کے خلاف عوام کا اعلان بغاوت ہے۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا اپوزیشن قیادت سیاسی منافقت کی بدترین مثال ہے، ایک ہی سانس میں جمہوریت کی حمایت جبکہ دوسرے میں مخالفت کرتے ہیں، خود اقتدار میں ہوں تو حکومت آئینی مدت پوری کرے، اقتدار عمران خان کو ملے تو ان کی طبیعت ناگوار کیوں ہو جاتی ہے، عوام نے 2 خاندانوں کے مسلط اقتدار کو زمین بوس کیا۔ پاکستان کے عوام نے دو خاندانوں کے دہائیوں سے مسلط اقتدار کو زمین بوس کر کے عمران خان کی قیادت میں حقیقی عوامی راج قائم کر دیا، لاڑکانہ سے شکست کھانے والوں کے منہ سے نئے سال میں نئے الیکشن کی بات مضحکہ خیز اور بی بی شہید کے فلسفے کی نفی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن