• news

روس نے آواز کی رفتار سے 20 گنا تیز ایونگارڈ ہائپر سانک میزائلوں کی پہلی کھپت نصب کردی

ماسکو(صباح نیوز)روس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے آواز کی رفتار سے کئی گنا زیادہ تیز ایونگارڈ ہائپر سانک میزائلوں کی پہلی کھیپ کی تنصیب کر دی ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی وزارتِ دفاع نے اس اعلان کے ساتھ ان میزائلوں کی تنصیب کے مقام کا نہیں بتایا تاہم اس سے قبل حکام نے یہ اشارہ دیا تھا کہ ان کی تنصیب یورال کے خطے میں ہو گی۔روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھنے والا یہ میزائل آواز کی رفتار سے 20 گنا زیادہ تیزی سے سفر کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے، اور اس کے باعث روس اس ٹیکنالوجی میں دیگر تمام اقوام سے آگے نکل گیا ۔ان میزائلوں میں مخصوص گلائیڈ سسٹم ہے جس کی وجہ سے یہ تیزی سے اپنی سمت اور بلندی تبدیل کر سکتے ہیں اور اسی خوبی کی وجہ سے اسے شکست دینا ناممکن ہو سکتا ہے۔وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے تصدیق کی کہ ایونگارڈ ہائپر سانگ گلائیڈ وہیکل کی 27 دسمبر کو ماسکو کے مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تنصیب کر دی گئی ہے ۔پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وہ ایونگارڈ کی صلاحیتوں کے بارے میں روس کے دعوئوں کی تفصیلات میں نہیں جائیں گے۔ امریکہ اور چین دونوں کے پاس ہی اپنے اپنے ہائپرسونک میزائل پروگرام ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن