لاری اڈہ: کورٹر میں آتشزدگی، ماں 5 سالہ بیٹے سمیت زندہ جل گئی
لاہور (نمائندہ خصوصی) لاڑی اڈہ کے قریب کوارٹر میں آگ لگنے کے باعث خاتون اپنے پانچ سالہ بچے سمیت جھلس کر جاں بحق ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق لاری اڈہ ایل ڈی اے کوارٹرز کے نزدیک بلڈنگ کی تیسری منزل پر واقع محی الدین نامی شہری کے ایک کمرہ کے کوارٹر میں اچانک آگ لگ گئی۔ جس کے باعث گھر میں دھواں بھر گیا، اطلاع دی، ریسکیو اہلکاروں نے فوری موقع پر پہنچ کر امدادی کام شروع کئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آتشزدگی کے وقت گھر میں محی الدین کی بیوی اور بیٹا موجود تھے۔ آگ کے باعث کمرے میں موجود 5 سالہ بلال اور 35 سالہ رخسانہ بی بی جھلس کر شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا لیکن دونوں جانبر نہ ہوسکے۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق آتشزدگی کے دوران بلڈنگ میں دیگر کوارٹرز میں موجود افراد کو بحافظت نکال لیا گیا۔