میلبورن ٹیسٹ:آسٹریلیا کی گرفت مضبوط،کیویز پہلی اننگز میں148رنز پر ڈھیر
میلبورن(سپورٹس ڈیسک)میلبورن ٹیسٹ کے تیسرے دن نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 148رنز پرڈھیرہوگئی۔ میزبان آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں319رنز کی برتری کے بعد 4وکٹیں کھوکر اپنی دوسری اننگز میں137رنز بنا لئے اورمجموعی برتری 456رنزکرلی۔کیویز کے6بلے باز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے،پیٹ کمنزنے 5، جیمز پیٹنسن نے3 اورمچل اسٹارک نے 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔آسٹریلیانے اپنی دوسری اننگز میں4وکٹوں کے نقصان پر137 رنزبنالیے۔