• news

کانگو:کشتی میں آتشزدگی،دریاسے20نعشیں نکال لی گئیں

ڈی آرکانگو(آن لائن)عوامی جمہوریہ کانگومیں ایک کشتی میں آگ لگنے کے بعددریاسے 20نعشیں نکالی گئی ہیں ،یہ بات مقامی اہلکاروںنے ہفتے کوبتائی ہے ۔کشتی جس میں سامان اوردرجنوں مسافرسوارتھے ،وسطی صوبے کسائی کے دارالحکومت تشیکاپاکے قریب واقعہ گاؤں تشیمبنداکے نزدیک آگ لگی تھی ۔ڈی آرسی میں سمندری راستے کی سکیورٹی پرماموربحری فورس کی ایک رپورٹ میں کہاگیاہے کہ عملے کے ایک شخص نے اس وقت سگریٹ جلائی جب ان کے ساتھ کشتی میں تیل بھر رہے تھے ۔انہوںنے کہاکہ دریائے کسائی سے سترہ نعشیں منگل کوملیں اورتین دیگرنعشیں جمعہ کوملیں ،جودریائے کانگوسے نکلنے والاپانی کاسلسلہ ہے ۔رپورٹ میں کہاگیاہے کہ متعدددیگرافرادجھلس گئے ہیں اورکئی افرادلاپتہ ہیں ،رپورٹ میں آگ لگنے کے وقت کشتی میں سوارافرادکی مجموعی تعدادنہیں بتائی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن