• news

اقامہ ختم ہونے والے پاکستانی رابطہ کریں ،سعودی قونصلیٹ کااعلان

جدہ ( امیر محمد خان سے ) پاکستان قونصلیٹ جدہ کی کوششوں سے سعودی عرب میں مقیم وہ پاکستانی جن کے اقاموں کی معیاد ختم ہوچکی ہے اور واپس وطن جانا چاہتے ہیں۔ وہ پاکستان قونصلیٹ رابطہ کرکے اپنے کوائف دیکر فارم حاصل کرسکتے ہیں تاکہ انکی گرفتاری کے بغیر وطن واپسی کا انتظام کیا جاسکے۔ پاکستان کمیونٹی نے سعودی حکومت اور پاکستان قونصلیٹ کے ان اقدامات کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن