• news

آسٹریلیا میں ہزاروں کوآلاز جنگلاتی آگ میں جل کر ہلاک

کینبرا(انٹرنیشنل ڈیسک)آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے شمالی علاقے میں لگی جنگلاتی آگ کے باعث ہزاروں کمیاب کوآلاز کے جل کر ہلاک ہو جانے کا خدشہ ہے۔ ہفتہ ملک کے مشرقی علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے جنگلاتی آگ نے تیزی پکڑ لی۔ اطلاعات کے مطابق نیو ساؤتھ ویلز کے جنگلات میں قریب 28 ہزار کوآلاز موجود تھے تاہم جنگلاتی آگ کی وجہ سے ان کی30فیصد تعداد کم ہوچکی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن