حکومت پاکستان نے گوادر پورٹ پر کام تیز کردیا :رکن سینٹ خہد بابر
لندن( نمائندہ خصوصی) رکن سینٹ خہدا بابر نے کہا موجودہ حکومت نے گوادر پورٹ پر کام کی رفتار تیز کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے ہیں جو پہلے محض باتوں تک محدود تھا، میں آپ کو دعوت دیتا ہوں کہ گوادر آئیں خود اپنی آنکھوں سے دیکھیں کے وہاں پو کیسے کام ہو رہا ہے۔پاکستان سینٹ کے رکن خہدا بابر گوادر پورٹ اور چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے بارے آگاہی دینے برطانیہ کے دورہ پر ہیں ایسٹرن پویلین ہال اولڈہم میں تحریک انصاف برطانیہ نارتھ ویسٹ ریجن کے صدر عمران چوہدری اور جنرل سیکرٹری شہناز صدیق، مبین رشید ،میاں عامر کے ہمراہ میڈیا کو منصوبہ جات کی تازہ ترین صورتحال اور موجودہ حکومت کے اٹھائے گئے اقدامات بارے بھی بتایا۔