• news

سعودی عرب میںانسانی سمگلنگ کے خلاف پولیس کی تربیت

ریاض (اے پی پی) سعودی ہیومن رائٹس کمیشن (ایچ آر سی) کی جانب سے ’ انسانی سمگلنگ کی روک تھام، تحقیقات اور تفتیش کے طریقہ کار‘ کے عنوان سے دارالحکومت ریاض میں چار روزہ تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام کا مقصد سعودی عرب میں انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے سکیورٹی اداروں اور پولیس اہلکاروں کی صلاحیتوں کو مزید مستحکم کرنا تھا۔ پروگرام میں خصوصی طور پر مالی تحقیقات، مجرموں کے بارے میں ثبوت اکٹھے کرنے کے بنیادی قواعد، متاثرین سے انٹرویو کرنے کے طریقے اور عدالتی کارروائی کے دوران متاثرین اور گواہوں کے تحفظ کے اقدامات پر لیکچر دیے گئے۔ہیومن رائٹس کمیشن نے اس پروگرام کو 12 جنوری سے مکہ مکرمہ ریجن میں نافذ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے جبکہ یہ پروگرام 26 جنوری کو مشرقی ریجن میں نافذ کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن