• news

سانحہ تیز گام کی تحقیقات آخری مراحل میں داخل ہو گئی ،ڈی آئی جی ریلوے

چنی گوٹھ (نامہ نگار)ڈی آء جی ریلوے لاہور اظہر رشید نے ایس پی ریلوے ملتان امجد خان کے ہمراہ چنی گوٹھ میں سانحہ تیز گام میں متاثرہ بوگیوں کا معائنہ کیا۔ ڈی آئی جی ریلوے اظہر رشید نے متاثرہ بوگیوں کے معائنہ کے دوران بتایا کہ تحقیقات آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دورہ کا مقصد تحقیقات کو ہر پہلوسے دیکھناہے۔ ڈی آئی جی نے کہا کہ آپ کی اور آپ کے پیاروں کی جان قیمتی ہیں خطرناک اشیاء گیس سلنڈر وغیرہ ٹرینوں میں سفر کے دوران نہ لے جایا جائے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ریلوے میں نفری کی بہت کمی ہے 150 ٹرینوں میںنفری تعینات کرنی ہوتی ہے اس لئے دوران سفر عوام کا تعاون انتہائی ضروری ہے تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔ واضح رہے کہ سانحہ تیز گام میں سلنڈر سے آگ لگنے باعث 76 کے قریب مسافر جھلس کر جاں بحق ہو گئے تھے اور متعدد مسافر زخمی ہوئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن