کراچی،نارتھ ناظم آباد سے 3 کار لفٹرز گرفتار‘ 3 کاریں‘ اسلحہ برآمد
کراچی(صباح نیوز)کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں اینٹی کار لفٹنگ سیل نے کارروائی کرتے ہوئے 3 کار لفٹرز کو گرفتار کر لیا ۔کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں اے وی ایل سی نے کارروائی کے دوران نارتھ ناظم آباد میں جن کار لفٹرز کو گرفتار کیا ہے ان میں آصف لاشاری، عبدالقادر چانڈیو اور اصغر انصاری شامل ہیں۔ اینٹی کار لفٹنگ سیل حکام نے گرفتار ملزمان سے چھینی گئی 3 کاریں، 2 پستول اور ایک چھینا گیا موبائل فون برآمد کیا ہے۔اے وی ایل سی حکام نے کہاکہ گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں پہلے سے 14 مقدمات درج ہیں، ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔