اقوام متحدہ:1961ء میں سیکرٹری جنرل ڈیگ کی پراسرارموت ، تحقیقات وسیع کی جائیں ،قرارداد
اقوام متحدہ (آن لائن)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے گزشتہ روزایک قراردادکی منظوری دیدی ہے ،جس میں1961ء میں سیکرٹری جنرل ڈیگ ہیمرس کجولڈکی پراسرارموت کی تحقیقات میں توسیع ہوجائے گی ۔سویڈن کے سفارتکارجنوبی افریقہ میں ایک مشن کیلئے سفرکررہے تھے ،جب ان کاطیارہ گرکرتباہ ہوگیاتھا۔ قرارداد جوسویڈن نے پیش کی اورجس کے ساتھ سوسے زائد ممالک نے اشتراک کیاہے ،بغیرووٹنگ کے اتفاق رائے سے منظورکی گئی ہے ۔سویڈن نے طنزانیہ کے وکیل محمدچاندعثمان کی دوبارہ تعیناتی کی تجویزدی ہے ،جنہوںنے کئی برسوں تک تحقیقات کی سربراہی کی ہے ۔اپنی آخری رپورٹ میں جواکتوبرکے اوائل میں شائع ہوئی تھی۔