• news

مری اور پنڈی کے پنجاب ہاؤسز یونیورسٹی میں تبدیل کرنیکا فیصلہ

لاہور(آئی این پی) پنجاب حکومت نے پنجاب ہائوس مری اور پنجاب ہائوس راولپنڈی کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنیکا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ کے دور حکومت میں پنجاب ہائوس مری اور پنجاب ہائوس راولپنڈی اہم سیاسی سرگرمیوں کا مرکز رہے ہیں، تاہم اب موجودہ پنجاب حکومت نے ا ن عمارتوں کو یونیورسٹی میں بدلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب ہائوس مری میں کوہسار یونیورسٹی اورپنجاب ہائوس راولپنڈی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی لاہور کا کیمپس بنایا جائیگا، وزیر اعلیٰ پنجاب نے دونوں یونیورسٹیوں کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔ کوہسار یونیورسٹی میں نئی لائبریری اور کمپیوٹر لیب بنائی جائیگی جس کے لیے30 کروڑ روپے منظور کیے گئے ہیں، جبکہ آئی ٹی یونیورسٹی پنجاب ہائوس راولپنڈی کے لیے16 کروڑ روپے منظور کیے گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن