بھارت کی لائن آف کنٹرول پر گولہ باری سی صورتحال تشویشناک ہو چکی : انیس ریاست
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر رہنما ء چوہدری انیس ریاست ورک ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال گولہ باری سے خطے میں صورتحال انتہائی تشویشناک ہو چکی ہے مسلح پاکستان کی مسلح افواج دشمن کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے اور پاکستان کے عوام پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں جب کہ بھارت میں نریندر مودی کی حکومت اندرونی خلفشار کا شکار ہے ان خیالات کا اظہارا نہوں نے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے ہائوسنگ کالونی میں خطاب کرتے ہوئے کیا انیس ریاست ورک نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لگا کر انسانی حقوق کو پامال کر رکھا ہے ظلم کے نظام کیخلاف بھارت کے عوام سڑکوں پر آچکے ہیں انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی پالیسیوں کے باعث بھارت مضبوط نہیں بلکہ ٹکڑے ٹکڑے ہوگا آزادی کی تحریکوں کو دبانے سے وہ اور بڑھتی ہے انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح ؒ نے 100سال پہلے ہی دو قومی نظریہ کو سامنے لا کر ہندوئوں کی ذہنیت کو آشکار کر دیا تھا۔