• news

برطانیہ میں دہشت گردی کے شبہ میں ایک شخص گرفتار‘ تفتیش شروع

لندن(این این آئی)برطانیہ کی انسداد دہشت گردی پولیس نے مشرقی لندن سے ایک مشبہ شدت پسند کو حراست میں لیا ہے جس پر دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 21 سالہ شخص کو دہشت گردی کا ارتکاب کرنے کی تیاری کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔مشتبہ شخص کو مشرقی لندن کے ایک مکان سے حراست میں لیا گیا۔پولیس نے اعلان کیا کہ گرفتار شخص سے دہشت گردی کی وارداتوں کا ارتکاب کرنے ، تیاری کرنے یا نفرت پر اکسانے کے شبے میں تفتیش کی جارہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن