فیصل آباد کی 4 شوگر ملوں نے گنے کی خریداری بند کر دی
فیصل آباد (نوائے وقت رپورٹ) ضلع فیصل آباد کی چار شوگر ملز کی طرف سے گنے کی خریداری بند کردی گئی۔ ملز انتظامیہ کا موقف ہے کہ گنے کے نرخوں کے معاملات طے نہ ہونے پر ملزغیر معینہ مدت کیلئے بند کیں ایسوسی ایشن کے فیصلے پر چلائی جائیں گی۔ ضلعی صدر کسان بورڈ علی احمد گورایہ نے کہا ہے کہ شوگر ملز نے بلیک میلنگ شروع کردی ہے۔ سرکاری نرخوں سے کم پر گنا خریدنے کیلئے ملی بھگت سے ملز بند کی گئیں۔ شوگر ملز والے کسانوں کا استحصال کر رہے ہیں۔ مڈل مین 170 روپے فی من سے کم قیمت پر گنا خرید رہا ہے۔ شوگر ملز 190 روپے فی من سے کم قیمت پر گنا خریدنا چاہتی ہیں۔