• news

والد دل کی شدید بیماری میں مبتلا، ڈاکٹروں نے اظہار تشویش کیا، حسین نواز

لندن (نوائے وقت رپورٹ) حسین نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف رائل برومیٹن ہسپتال میں چیک اپ ہوا ان کے خون کے مکمل ٹیسٹ کئے گئے، نواز شریف کے دل کا چیک اپ کیا گیا، ڈاکٹرز نے نوازشریف کی صحت پر کافی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ نوازشریف اس وقت دل کی شدید بیماری میں مبتلا ہیں۔ نواز شریف کے مزید ٹیسٹ سال نو کی چھٹیوں کے بعد ہوں گے۔ویڈیو سکینڈل کی حقیقت سب لوگ مانتے ہیں ا یف آئی اے کافی لوگوں کو گرفتار کر چکی ہے۔ عمران خان ایسے اقدامات نہ کریں کہ مزید خوار ہوں۔ افغان مزید شرمسار ہونے سے پہلے بہتر ہے حقیقت تسلیم کر لیں۔ بلند و بالا دعوے کرنے والے اب قانون کو اپنا راستہ لینے دیں۔

ای پیپر-دی نیشن