احسن اقبال کی گرفتاری بھی نیب نیازی حکومت کا گٹھ جوڑہے:اعظم ریاض گجر
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما وسابق یوسی چیئرمین چودھری اعظم ریاض گجرنے کہا ہے کہ اپوزیشن رہنمائوں کو گرفتار کرکے جو کچھ حکومت کو ملا وہ سب کچھ قوم کے سامنے لایا جائے حکمران (ن) لیگ سمیت دیگر جماعتوں کو ذاتی رنجش اور انتقامی کارروائی کا نشانہ بنارہی ہے حکومت کی ناکامیوں پر اٹھنے والی ہر آواز کو خاموش کر دیا جاتا ہے احسن اقبال کی گرفتاری بھی نیب نیازی حکومت کا گٹھ جوڑہے اپوز یشن نے کبھی بھی حکومت کیخلاف سازش نہیں کی۔