• news

بدترین مہنگائی کے باوجود معاشی اہداف پورے نہیں ہو رہے:وسیم انجم

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) منیارٹی ونگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری وسیم انجم سندھو نے کہا ہے کہ دو ماہ میں چونسٹھ ارب کا ریکارڈ ریونیو شارٹ فال حکومتی نااہلی کی بدترین مثال ہے تاریخی قرض‘روپے کی قدر میں کمی اور بدترین مہنگائی کے باوجود معاشی اہداف پورے نہیں ہو رہے قوم ٹیکس نہیں دے رہی کیونکہ حکومت نااہل ہے غریب پر ٹیکس اور روٹی مہنگی جبکہ امیروں کو تین سو ارب قرض اور ٹیکس چوری راتوں رات معاف کر دی گئی جس پر قوم آج بھی تشویش کا شکار ہے، اپنے ایک بیان میں چوہدری وسیم انجم سندھو نے کہا کہ وزیراعظم جنہیں چور، ڈاکو اور مافیا کہہ رہے ہیں، عوام انہیں جھولیاں اْٹھا کر دعائیں دے رہے ہیں، آپ عوام کو بتائیں ایک سال میں چوروں اور ڈاکووں کے لوٹے ہوئے کتنے ارب واپس آئے ہیں؟مزید کہا کہ آپ کی پشاور میٹرو کے کھڈے کب بھریں گے؟ پشاور میٹرو، ایک ارب درخت، ایک کروڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھر اب الہ دین کا چراغ ہی دے گا؟انہوں نے کہ عمران صاحب جب تک آپ کی ذہنی سموگ ختم نہیں ہوگی زمینی سموگ ختم ہونا نا ممکن ہے۔

ای پیپر-دی نیشن