جسٹس مامون رشید آج چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے
لاہور( اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ کے نامزد چیف جسٹس مامون رشید شیخ آج بدھ کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے، وہ لاہور ہائیکورٹ کے 49ویں چیف جسٹس ہوں گے۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس لاہور میں ہوگی۔ جسٹس مامون رشید شیخ 19 مارچ 1958ء کو لاہور میں پیدا ہوئے، گورنمنٹ کالج لاہور سے گریجوایشن اور پنجاب یونیورسٹی لاء کالج سے وکالت کی ڈگری حاصل کی، بطور وکیل سول، کمرشل، کارپوریٹ اور آئینی مقدمات کی پریکٹس کی اور دیگر سرکاری اداروں کے قانونی مشیر بھی رہے، جسٹس مامون رشید شیخ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے عہدے پر بھی فائز رہے، انہوں نے 19 فروری 2010ء کو بطور ایڈیشنل جج لاہور ہائی کورٹ حلف لیا اور 2 سال بعد لاہور ہائی کورٹ کے مستقل جج بنے۔