• news

صدر نے سینٹ اورقومی اسمبلی کا اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے119دن بعد سینیٹ اجلاس آج(بدھ ) طلب کر لیا ہے جبکہ قومی اسمبلی اجلاس بھی آج ہی طلب کر لیا ہے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 54کے تحت اپنے حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج طلب کر لئے ہیں یہ بات قابل ذکر ہے اپوزیشن نے بھی قومی واسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس بلانے کے لئے پیر کو ریکویزیشنز جمع کرائی تھیں ۔سینیٹ اجلاس آج سہ پہر3بجے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہوگا جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس شام 4بجے سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں ہو گا۔صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس 119دن بعد طلب کیا۔صدر مملکت کی جانب سے طلب کیا گیا سینیٹ کا آخری اجلاس 3ستمبر 2019ء کو منعقد ہوا تھا۔جس کے بعد اپوزیشن کی ریکوزیشن پر چیئرمین سینیٹ نے اجلاس طلب کیا تھا جو 5نومبر سے15نومبر تک چلا تھا ،اس دوران صدر مملکت کی جانب سے سینیٹ کا اجلاس طلب نہیں کیا گیا تھا۔آئین کے تحت سینیٹ اجلاس کا دورانیہ 120سے زائد نہیں ہو سکتا۔

ای پیپر-دی نیشن