• news

پاکستان باز نہ آیا تو حملے کا حق رکھتے ہیں: نئے بھارتی آرمی چیف کی بڑھک

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت کے نئے آرمی چیف بھی سابق سی او اے اس بین راوت کے نقش قد پر چل پڑے۔ نئے بھارتی آرمی چیف جنرل منوح مکنرنرو نین اگر ہمسایہ ملک پاکستان دہشتگردی کی حمایت سے باز نہ آیا تو بھارت احتجاجاٰ قبل از وقت حملے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ انہوں نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ بھارتی فوج کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کیلئے چین کی سرحد کے ساتھ بھی اپنی فوجی صلاحیت میں اضافہ کرے گا۔ شمالی اور مغربی سرحدوں پر خطرہ بدستور موجود ہے ہمیں دونوں طرف برابر کی توجہ چاہئے پاکستان حمایت یافتہ دہشت گردی کا فوری بھرپور جواب دیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج کی ریاستی دہشتگردی کی تمام کوششیں ناکام ہو چکی ہیں اور پراکسی وار کو سخت دھچکا لگا پاکستان کے ساتھ نبٹنے کی بہت سی آپشنز موجود ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن