• news

شوبازیاں کرنیوالے ماضی کا قصہ، اب کام ہوتا ہے: عثمان بزدار

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس میں لاہور شہر میں صفائی کے انتظامات اور مستقبل کے مجوزہ نظام کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شہر کو صاف ستھرا بنانے کے حوالے سے ضروری ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ لاہور کے شہریوں کو صفائی کے حوالے سے شکایت نہیں ہونی چاہیے۔ صفائی کے انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔کوڑا کرکٹ کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگایا جائے۔ صفائی کے حوالے سے سروس ڈلیوری نظر آنی چاہئے۔ غیرملکی کمپنیوں سے کنٹریکٹ ختم ہونے کے بعد صفائی کیلئے موثر متبادل نظام ہونا چاہئے۔ متعلقہ حکام ابھی سے پلان بی کی تیاری شروع کریں۔ نیا کنٹریکٹ ایوارڈ ہونے تک لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی صفائی کیلئے عبوری انتظام وضع کرے۔ عثمان بزدار سے تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری نے ملاقات کی ،جس میں سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ عثمان بزدار اور اعجاز چوہدری نے مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو، کشمیری عوام پربھارتی ظلم و ستم اور شہریت کے متنازعہ قانون کی شدید مذمت کی ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مودی سرکار کے شہریت کے متنازعہ قانون پر پورا بھارت سراپا احتجاج ہے اوریہ متنازعہ قانون نہایت ظالمانہ ، سنگدلانہ اور انسانی حقوق کے سراسر منافی ہے۔۔ کشمیرکاپاکستان سے انمٹ رشتہ ہے ۔ پاکستان کشمیر کے بغیر نا مکمل ہے۔ بھارت ظلم و جبر سے زیادہ دیر تک کشمیر پر اپنا قبضہ برقرار نہیں رکھ سکتا۔وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے دیہی ایمبولینس سروس کیلئے خصوصی گرانٹ کی منظوری دے دی اورکابینہ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے اجلاس میں دیہی ایمبولینس سروس کے لئے 90کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ جاری کرنے کافیصلہ کیا گیاہیعثمان بزدار سے صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔وزیر قانون راجہ بشارت بھی موجود تھے ۔ارکان صوبائی اسمبلی نے عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ ارکان پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ہم آپ کے ساتھ تھے ، ہیں اورساتھ کھڑے رہیںگے۔ہم وزیراعظم عمران خان اور آپ کے سپاہی ہیں ۔عوامی خدمت کے سفر میں آپ کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔آپ جیسا وزیراعلیٰ ہماری خوش قسمتی ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزارت اعلی کامنصب عوام کی خدمت کے لئے وقف ہے ۔ پنجاب اسمبلی میںقلیل مدت کے دوران ریکارڈ قانون سازی کی ہے ۔ عوام کی خدمت کا بیڑا اٹھایا ہے ۔ رکاوٹوں کے باوجودعوامی خدمت کے سفر میں کسی کو حائل نہیں ہونے دیا۔

ای پیپر-دی نیشن