سرفراز کراچی کا فخر ‘مستقبل کیلئے پریشان ہوں: یونس خان
لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان بھی سرفراز احمد کے معترف ہوگئے اور ان کی قابلیت کو سراہا۔یونس خان کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد کراچی کا فخر ہیں۔ مجھ جیسے لوگوں پر کراچی کا قرض ہے، ہر کام میں ٹائم لگتا ہے پاکستان کرکٹ میں بھی بہتری آئے گی، ہوم گراونڈ میں کرکٹ واپس آگئی ہے اس پر بہت خوشی ہے، توقع ہے کہ سرفراز بھی دوبارہ جلد میدان میں اتریں گے، ملک میں بہت ٹیلنٹ ہے۔