• news

نئے سال میں سپورٹس کو فروغ دینے کیلئے ایونٹس منعقد کئے جائیں گے:عدنان ارشد اولکھ

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ نئے سال میں سپورٹس کو فروغ دینے کے لئے ایونٹس منعقد کئے جائیں گے،پہلی سپورٹس بورڈ پنجاب جونیئر ٹینس چیمپئن شپ 7جنوری 2020سے شروع ہوگی اور 11جنوری تک نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے سٹیٹ آف دی آرٹ ٹینس کورٹ میں جاری رہے گی۔ چیمپئن شپ میں پنجا ب کے 9ڈویژنز سے انڈر6، 8، 10، 12، 14، 16 اور 18 ایج گروپ کے کھلاڑی شرکت کرینگے، کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی، پہلی سپورٹس بورڈ پنجاب جونیئر ٹینس چیمپئن شپ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔،انہوں نے مزید کہا ہے کہ ٹینس کے کھیل کو سالانہ سپورٹس کیلنڈر کا حصہ بنایا جائے گا۔سپورٹس بورڈ پنجاب ہر کھیل کے کھلاڑی کو صلاحیتوں کے اظہار کے لئے بہترین پلیٹ فارم فراہم کررہا ہے، ہر کھیل کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن