پاکستان سپورٹس اکیڈمی گرین نے نمائشی ویمنز ہاکی میچ جیت لیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان سپورٹس اکیڈمی لاہور کے زیر اہتمام نئے سال2020ء کا نمائشی ویمن ہاکی میچ پاکستان سپورٹس اکیڈمی گرین نے تین کے مقابلے چار گول سے جیت لیا۔ پاکستان سپورٹس اکیڈمی گرین ٹیم کی طرف سے اقصی اعجاز، نیشائ، اروباء اور مریم نے ایک ایک گول کیا جبکہ پاکستان سپورٹس اکیڈمی بلیو کی جانب سے پروین ، عابدہ اور مہوش نے گول کئے۔ میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی اولمپئن خواجہ جنید ہیڈ کوچ پاکستان ہاکی ٹیم نے جیتنے والی ٹیم کی کپتان اقصی اعجاز کو ٹرافی دی اور دیگر کھلاڑیوں اور آفیشلز میں انعامات تقسیم کئے۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ راناظہیر احمد، اشتیاق مبین، انٹرنیشنل امپائر دلاور حسین بھٹی، زاھد افضل انٹرنیشنل اور ندیم اقبال بھی موجود تھے۔