پاکستان ہاکی ٹیم کے چیئرمین سلیکشن کمیٹی منظور جونیئر علیل ہو گئے
لاہور(سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) پاکستان ہاکی ٹیم کے چیئرمین سلیکشن کمیٹی منظور جونیئر علیل ہو گئے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ نے گذشتہ روز ان کی رہائشگاہ پر جاکر ان کی عیادت کی اور منظور جونیئر کی جلد صحتیابی کے لیئے دعا کی۔ ملک بھر میں جاری سردی کی شدید لہر کی وجہ سے منظور جونیئر بھی سردی کی لپیٹ میں آگئے۔ ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔