شدید سردی ‘پاکستان کبڈی فیڈریشن نے ورلڈ کپ کا شیڈول تبدیل کردیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان کبڈی فیڈریشن نے ملک میں شدید سری دی کی وجہ سے ورلڈ کپ کی تاریخوں میں تبدیلی کر دی ہے۔ میگا ایونٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق 12 سے 19 جنوری تک منعقد ہونے والا ٹورنامنٹ اب 9 سے 16 فروری تک لاہور میں منعقد ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ محکمہ موسمیات کے مطابق 12 سے 19 جنوری کے دوران لاہور میں شدید سردی کی لہر برقرار رہے گی جس کی وجہ سے مقابلے متاثر ہو سکتے تھے جس کی بنا پر آرگنائزنگ کمیٹی نے اس بات کا فیصلہ کیا ہے کہ ٹورنامنٹ کے شیڈول میں معمولی رد و بدل کر دیا جائے تاکہ ایک بہترین طریقے سے ایونٹ منعقد کیا جا سکے۔ نئے شیڈول کے مطابق اب ورلڈ کپ کبڈی ٹورنامنٹ 9 سے 16 فروری تک منعقد ہوگا۔