زرداری کیخلاف 2 ریفرنسز میں نیب پراسیکیوٹر مستعفی
اسلام آباد (نامہ نگار) سابق صدر آصف علی زردای کیخلاف دو ریفرنسز میں نیب پراسیکیوٹر مدثر نقوی نے ذاتی وجوہات کے باعث کام جاری رکھنے سے معذرت کر لی ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق آصف زرداری کیخلاف دو ریفرنسز میں نیب پراسیکیوٹر مدثر نقوی نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ مدثر نقوی جعلی اکاؤنٹس کے لئے بنائی گئی 6رکنی خصوصی پراسیکیوشن ٹیم کے رکن تھے۔ مدثر نقوی کے ذمہ پارک لین اور منی لانڈرنگ ریفرنس تھے۔