• news

31 جنوری کے بعد شناختی کارڈ کی شرط نافذ ہوگی، چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین سید شبر زیدی نے واضح کیا ہے کہ ہم نے شناختی کارڈ کی شرط کبھی واپس نہیں لی تھی، 31 جنوری کے بعد یہ شرط دوبارہ نافذ العمل ہوگی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ریٹیلر کی پہلے سال کی سیلز کیلئے پوائنٹ آف سیل سسٹم لا رہے ہیں۔ یکم جنوری سے اس پر عملدرآمد شروع ہو گیا ہے۔ شبر زیدی کا ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ رئیل سٹیٹ میں کچھ علاقے ایسے ہیں جہاں ایویلیوایشن ابھی کم ہے۔ شادی بیاہ سے جڑے کاروبار کو بھی دستاویزی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے کاروبار ہیں جو سرکاری پیسوں پر چل رہے ہیں۔ ریسٹورنٹس عوام سے 16 فیصد ٹیکس لیتے ہیں لیکن حکومت کو نہیں دیتے۔ لوگ بل کی ادائیگی سے پہلے اس پر سیلز ٹیکس نمبر ضرور دیکھیں۔

ای پیپر-دی نیشن