سپریم کورٹ نے نیب ترمیمی آرڈیننس سے متعلق درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 ء سے متعلق دائر درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی ،رجسٹرار آفس کی جانب سے درخواست پر اعتراض کیا ہے کہ درخواست کی سماعت کا یہ مناسب فورم نہیں ہے ،درخواست گزار فرخ نواز بھٹی نے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا، یادرہے کہ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ نئے نیب آرڈیننس کو غیر آئینی و غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کرکالعدم قرار دیا جائے۔