• news

زرداری، بلاول، شیخ رشید سمیت اثاثوں کی تفصیلات نہ دینے والے 200 ارکان پارلیمنٹ کی فہرست جاری

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) الیکشن کمشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے ایم این ایز‘ ایم پی ایز و سینیٹرز کی فہرست جاری کر دی۔ الیکشن کمشن نے کہا ہے کہ ڈیڈلائن گزرنے کے باوجود 200 سے زائد ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سینٹ کے 11 ارکان اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔ اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے ارکان کی رکنیت 16 جنوری کو معطل کر دی جائے گی۔ اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والوں میں وزیرداخلہ اعجاز شاہ‘ وزیرتعلیم شفقت محمود‘ شیخ رشید‘ فواد چودھری‘ پرویز خٹک‘ فہمیدہ مرزا‘ علی زیدی‘ فیصل واوڈا شامل ہیں۔ شہریار آفریدی اور عامر کیانی نے بھی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔ آصف زرداری، بلاول بھٹو، علیم خان، پرویزاشرف اور زرتاج گل شامل ہیں، اراکین کو31 دسمبر تک گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔ الیکشن کمشن نے اثاثوں کی تفصیلات نہ دینے والے ارکان پارلیمنٹ کی فہرست جاری کردی۔ قومی اسمبلی کے 200سے زائد ارکان نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں، جن میں، برجیس طاہر، رانا تنویر، فخر امام شامل ہیں۔ چوہدری نثار، راجہ بشارت، اشرف، نور الحق قادری نے بھی گوشوارے جمع نہیں کروائے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سینٹ کے11ارکان نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔ جن میں فدا محمد، حاصل بزنجو، مہر تاج، تاج آفریدی، اورنگزیب خان، ہلال الرحمان، محمد ایوب، شمیم آفریدی اور دیگر سینیٹرز بھی شامل ہیں۔ صوبائی اسمبلی ارکان کی بڑی تعداد نے گوشوارے جمع نہیں کرائے، گوشوارے جمع کرانے تک رکنیت غیرفعال کی جائیگی اور جلد ارکان کو کام سے روکنے کانوٹیفکیشن جاری کریگا۔ بعض ذرائع کے مطابق ایم این ایز کی تعداد 166 ہے۔

ای پیپر-دی نیشن