• news

مقبوضہ کشمیر: جعلی آپریشن میں مزید 3 نوجوان شہید، محبوبہ مفتی کی بیٹی گرفتار

سرینگر(نوائے وقت رپورٹ) مقبوضہ کشمیرکے ضلع راجوڑی میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جعلی آپریشن کے دوران 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ مقبوضہ کشمیرسے آمدہ اطلاعت کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع راجوڑی میں جعلی آپریشن کے دوران 3 کشمیری نوجوانوں کو گولیاں مار کرشہید کردیا، بھارتی فوج کی ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیری سڑکوں پر نکل آئے اور بھارت کے خلاف نعرے بازی کی۔قابض بھارتی فورسز نے ضلع گاندربل میں سرچ آپریشن کے دوران گھروں میں چھاپے مارے اور ایک نوجوان کو بھی حراست میں لیا جبکہ مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فورسز کا سرچ آپریشن کئی گھنٹے جاری رہا۔ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی کو گرفتار کر لیا۔ التجا مفتی کو ان گھر سے گرفتار کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن