• news

قومی سلامتی کے معاملات کو سیاست سے پاک ہونا چاہئے: فردوس عاشق

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ چین کی مدد اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے کپاس کی پیداوار کو بڑھایا جائے گا۔ بند صنعتوں کی بحالی سے محنت کش کے گھر کا چولہا جلے گا۔ آپٹما کا حکومتی اقدامات کا خیر مقدم خوش آئند قرار دینا اعتماد کا اظہار ہے۔ ٹویٹر میں ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن پر زرعی شعبے کو مضبوط کرنے سے برآمدات بڑھیں گی۔ وزیراعظم نے زرعی دوا اور بیج میں ملاوٹ پر کارروائی کی ہدایت کی۔ علاوہ ازیں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے معاملات کو سیاست سے پاک ہونا چاہئے، ادارے کسی جماعت یا شخصیت نہیں، عوام کے ہیں، امید ہے پارلیمنٹ اپنا آئینی اور قانونی کردار ادا کرے گی۔کاروبار میں آسانی کے ذریعے روزگار میں اضافے کی طرف بڑھ رہے ہیں، 2020 امید، ریلیف اور پسے ہوئے طبقے کی ترقی کا سال ہے، حکومت پسے ہوئے طبقے کو ان کا حق لوٹائے گی، سمندر پار پاکستانیوں کا ملک محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن