• news

پاکستان سپر لیگ فائیو میچز کی کمنٹری ریڈیو پاکستان پر براہ راست نشر کی جائیگی

لاہور( سپورٹس رپورٹر +نمائندہ سپورٹس)شائقین کرکٹ پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے تمام میچز کی کمنٹری ریڈیو پاکستان پر براہ راست سن سکیں گے۔سپر کرکٹ میلے کے سنسنی خیز لمحات سے شائقین کو با خبر رکھنے کے لیے ریڈیو پاکستان، ایف ایم ون او ون اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان تمام میچز کی براہ راست کمنٹری کے حوالے سے مفاہمتی یاداشت پر دستخط پر ہو گئے۔ ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان ثمینہ وقار نے اس حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے کہا کہ کرکٹ اور ریڈیو کا ساتھ پرانا ہے، کرکٹ کی واپسی ریڈیو کمنٹری کی واپسی ہے۔ اس بار پارٹنر شپ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوئی ہے، اگلی دفعہ کسی اور ٹیم کے ساتھ ہو گی، ہم پاکستان کے میچز کی کمنٹری کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن