بنگلہ دیش کو پاکستان آکر ٹیسٹ کرکٹ ضرور کھیلنی چاہیے:عمر اکمل
لاہور( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)قومی کرکٹر عمراکمل کلب کرکٹ کھیلنے پہنچ گئے،بلے باز نے اوٹی سی لاہورچیلنج کپ میں مغلپورہ سپورٹس کلب کیخلاف میچ میں اپنی کلب کرکٹ سنٹر کی ٹیم کی قیادت کی۔انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کارکردگی کی بنیاد پر جلد ٹیم میں واپس آوں۔ سری لنکا کے بعد اب بنگلہ دیش کو بھی پاکستان آکر ٹیسٹ کرکٹ ضرور کھیلنا چاہیے۔ ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی بہت بڑی کامیابی ہے۔ اپنے ہوم گراونڈ میں فینز کے سامنے کھیلنے کا الگ ہی لطف آتا ہے، پی سی بی کی کاوشوں سے سری لنکن ٹیم پاکستان آکر کھیلی اب یقین ہے کہ بنگلہ دیش بھی یہاں آکر ضرور کھیلے گی۔