حارث رئوف نے میلبورن سٹار ز کو ایک اور فتح دلواد ی
لاہور( سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس)پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی آسٹریلین ٹی20 لیگ بگ بیش میں عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور انہوں نے ایک مرتبہ پھر شاندار باؤلنگ سے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرا دیا۔ بگ بیش میں ڈیل سٹین کے انجری کا شکار ہونے پر میلبورن سٹارز نے حارث رؤف کو اپنے سکواڈ کا حصہ بنایا تھا۔پاکستانی سٹار نے 24رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ ایونٹ کے تین میچز میں وکٹوں کی تعداد دس ہو گئی ۔ پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کی نمائندگی کر کے شہرت حاصل کرنے والے حارث رؤف اب اپنی عمدہ باؤلنگ سے ساتھ بیرون ملک بھی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔