اوٹی سی لاہور چیلنج کپ کرکٹ ٹورنامنٹ‘علی گڑھ کلب‘ اپالو کلب کی دوسرے مرحلے میں رسائی
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) علی گڑھ کلب اور اپالو کلب نے اوٹی سی لاہور چیلنج کپ ون ڈے کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ علی گڑھ کلب نے دو وکٹوں پر 325 رنز بنائے‘ عامر میموریل کلب آٹھ وکٹوں پر 205 رنز بنا سکی۔ اپالوکلب نے کٹاریا کلب کو 106 رنز سے شکست دی۔ اپالو کلب نے آٹھ وکٹوں پر 263 رنز بنائے ۔ جواب میں کٹاریا کلب کی ٹیم157 پر ڈھیر ہو گئی۔ عبدالرحمن 45، فیصل رفیق 35 رنز بناکر نمایاں رہے ۔آغا سلمان نے پانچ کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا۔