سیکرٹری سپورٹس پنجاب احسان بھٹہ کی زیر صدارت اجلاس‘منصوبوں کا جائزہ لیا
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )سیکرٹری سپورٹس پنجاب احسان بھٹہ کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر دفتر میں گوجرانوالہ ڈویژن میں محکمہ سپورٹس کی نئی سکیموں اور جاری منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ اجلاس،ڈپٹی کمشنرسہیل اشرف،ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)علی اصغر بھنڈر، ڈویژنل سپورٹس آفیسر سیف الرحمن،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر محمد غیاث،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عائشہ چیمہ ودیگرافسران نے شرکت کی۔ متعلقہ ضلعی اور تحصیل سپورٹس افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ سکیموں کو متعلقہ محکموں سے کوآرڈینیشن کے ذریعے مکمل کریں ۔انہوں نے جناح سٹیڈیم میں فلڈ لائٹس کو جنوری میں آپریشنل کرنے کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ فروری میں فلڈ لائٹس میں میچ کا اہتمام کیا جائے۔پہلوانوں کیلئے اکھاڑے کی جاری سکیموں کو بھی جلد مکمل کرتے ہوئے فروری میں کشتیوں کے مقابلوں کا انعقاد کروایا جائے۔ انہوں نے فٹبال گرانڈ پیپلز کالونی کو بھی آپریشنل کرنے کیلئے مکمل سکیم میں سے بچ جانے والے فنڈز کے ذریعے رہ جانے والا کام مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی ۔سپورٹس ایرینا گکھڑ اور سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کو15فروری سے قبل پایائے تکمیل تک پہنچائیں۔ نگار پھاٹک پر واقع 8ایکڑ اراضی پر سپورٹس ایرینا کی تعمیر کے سلسلہ میں بھی دورہ کیا اورکہا کہ جلد کام کا آغاز کیا جائے۔