• news

استور میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں‘ سڑکیں کھول دیں: آئی ایس پی آر

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر + آن لائن) پاک فوج کے دستے گلگت، بلتستان اور استور میں زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے مقامی حکام کے ساتھ امدادی کارروائیوں میںمصروف ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز، ڈاکٹرز، انجینئرز اور نیم طبی عملہ متاثریں کو مدد فراہم کر رہا ہے۔ وادی استور کی سڑکیں ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ہیں۔ متاثریں کو خوراک سمیت امدادی سامان مل رہا ہے۔ ایس سی او کی طرف سے سپیشل کمیونیکشن بحال کر دی گئی ہیں۔ دوسری جانب چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ استور میں بے یارو مددگار پڑے زلزلہ متاثرین کی مدد کی جائے، استور کی دس ہزار آبادی کھلے آسمان تلے راتیںگزارنے پر مجبور ہے، اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی و گلگت بلتستان حکومت سے اپیل کی کہ حکومت بے یارو مددگار پڑے زلزلہ متاثرین کو شیلٹر فراہم کرنے کے لئے فوری اقدامات کرے۔

ای پیپر-دی نیشن