فیصل آباد کی پناہ گاہ کا آلو گوشت وزیراعظم ہاؤس سے اچھا تھا: عمران خان
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیراعظم عمران خان نے فیصل آباد میں پناہ گاہ کا افتتاح کر دیا ہے اور پناہ گاہ میں ملنے والے کھانے کے خوب چرچے ہو رہے ہیں۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بیان بھی جاری کیا ہے۔ اسد عمر نے ٹوئٹر پر لکھا کہ فیصل آباد میں پناہ گاہ کے دورے پر کھانا کھانے کا موقع ملا، وزیراعظم اور مجھے دونوں کو آلو گوشت بہت پسند آیا۔ وفاقی وزیر نے مزید لکھا وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ کھانا وزیراعظم ہاؤس سے بھی بہتر پکا ہوا ہے۔