• news

امریکا نے وارننگ دی پاکستان کی سرحدیں محفوظ نہیں، رحمان ملک

اسلام آباد(نیوزرپورٹر) سینٹ کی مجلس قائمہ برائے داخلہ کے چیئرمین پیپلز پارٹی کے رہنماء سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ امریکا نے پاکستان کو وارننگ دی کہ پاکستان کی سرحدیں محفوظ نہیں، پھر دوسرے دن امریکا نے ایران کے جنرل کو مار دیا۔ آج ایران کے جنرل پر حملہ ہوا ہے کل کوئی اٹھ کر ہمیں دھمکی دے گا۔ایوان بالا (سینٹ ) میں اظہار خیا ل کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان مشکل حالات سے گزر رہا ہے۔قومی ایشوز پر ہم سب کو اکٹھا ہونا پڑے گا۔حکومت کا کام قومی مسائل کا ادراک کرنا ہے جو وہ نہیںہورہا۔مودی مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور بیگناہ سویلین کو بھی شہید کر رہا ہے۔انہوں نے کہا مودی دنیا کا سب سے بڑا دھشتگرد ہے جسکو میں چیف ٹیرریسٹ پکارتا ہوں۔میں ہر فورم پر مظلوم کشمیریوں کیلئے آواز اٹھاتا رہونگا۔لگتا ہے حکومت کے پاس نہ کشمیر پر کوئی پلان موجود ہے اور نہ اکانومی کو بہتر کرنے کیلئے کوئی منصوبہ ہے۔حکومت اہم قومی ایشوز پر اجلاس بلائے جسمیں وزیراعظم، وزیر خارجہ، داخلہ اور دفاع بھی شریک ہو۔وقت ہے کہ ہم کشمیر مسئلے کو سنجیدگی سے لیں اور اسکا حل تالاش کریں۔انہوں نے کہا آج جو عراق میں ہورہا ہے کل پاکستان میں بھی ہوسکتا ہے۔افغان صدر اشرف غنی سمیت کسی سے بھی بھلائی کی امید نہیں رکھنا چاہئے پیپلز پارٹی کی حکومت ڈرون ٹیکنالوجی لائی تھی جسکی وجہ آج ہم ہر ڈرون کو روک و گرا سکتے ہیںہم آج چھ ہزار میل دور جاکر بھی ڈرون سے مار بھی سکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن